تفصیلات کے مطابق، 15 ویں پیامبر اعظم (ص) جنگی مشق کا آج بروز جمعہ کو "یا فاطمہ الزہرا (س) کے کوڈ سے زمین سے بیلسٹک میزائلوں کی بڑے پیمانے پر فائرنگ اور ایران کے مرکزی صحرا کے عمومی علاقے میں جارحانہ بمبار ڈرون کے ذریعے آپریشنوں کے نفاذ کیساتھ انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ اس مشق میں پاسداران اسلامی انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل "حسین سلامی"، پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل "امیر حاجی زادہ" اور دیگر اعلی فوجی حکام نے حصہ لیا ہے۔
اس مشق میں سطح سے سطح کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونوں کی ایک نئی نسل کا استعمال کرتے ہوئے فرضی دشمن کے ٹھکانے اور تمام فرضی اہداف کی تباہی پر مشترکہ حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کی مسلح افواج کی مشترکہ پیامبر اعظم (ص) کی 14 ویں جنگی مشق کا صوبے ہرمزگان کے عمومی علاقے،خلیج فارس، آبنائے ہرمز میں انعقاد کیا گیا تھا۔
اس جنگی مشق ميں ايرانی مسلح افواج نے نئے جنگی آلات، ريڈار نظام، بحری جہازوں، آبدوزوں، ميزائل اور ہيلی كاپٹروں كساتھ طاقت كا مظاہرہ کیا تھا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ